محسنات

by Other Authors

Page 33 of 286

محسنات — Page 33

33 حضور نے فرمایا :- بہت اچھا اور والدہ صاحبہ نے بیعت کر لی۔میری والدہ صفحہ 32-33) یہ وہ قابل فخر خاتون ہیں جنہیں تقرب الہی کی وجہ سے احمدیت جیسی نعمت نصیب ہوئی احمدیت کی آغوش میں آنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے دن بدن تقویٰ اور زہد میں نمایاں ترقی کرنے کی توفیق دی۔خواب میں قبل از وقت خبریں میری والدہ کے صفحہ 99 پر چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب لکھتے ہیں :- مجھے خوب یاد ہے کہ ہمارے بچپن میں جب بھی طاعون کا دورہ شروع ہوتا تو والدہ صاحب کو قبل از وقت خواب کے ذریعہ اس کی اطلاع دی جاتی اور وہ اسی وقت سے دعاؤں میں لگ جاتیں۔اور پھر افاقہ کی صورت ہوتی تو بھی خواب کے ذریعہ انہیں اطلاع دی جاتی۔اسی طرح ہمارے متعلقین میں خوشی اور غم کے مواقع پر انہیں قبل از وقت خبر دی جاتی۔سلسلہ کے بڑے بڑے واقعات اور بعض اوقات دُنیا کے بڑے بڑے واقعات سے بھی انہیں اطلاع دی جاتی۔باوا جھنڈا سنگھ صاحب ریٹائر ڈ سینئر جج نے میرے پاس بیان کیا کہ جب 1936 ء کی گرمیوں میں میں شملہ میں ٹھہرا ہوا تھا تو ایک دن تمہارے مکان پر تمہاری والدہ صاحبہ نے بیان کیا کہ قصور میں ہیضہ کی خبر ملنے پر مجھے بہت تشویش تھی اور میں بہت دُعائیں کر رہی تھی۔رات مجھے خواب میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے بعد قصور میں ہیضہ کی وارداتیں بند ہو جائیں گی۔باوا صاحب فرماتے تھے میں اخباروں میں دیکھتا رہا اور پورے ایک ہفتہ کے بعد قصور میں ہیضہ کی وارداتیں بند ہوگئیں۔اللہ تعالیٰ کے ہر شئے پر قادر ہونے اور قبولیت دعا پر انہیں حق الیقین تھا۔