محسنات

by Other Authors

Page 32 of 286

محسنات — Page 32

32 نیچے ہوتی ہوئی ایک مکان پر پہنچی ہیں اور اُس کی پہلی منزل پر پھر اُنہی بزرگ کو دیکھا اور اُنہوں نے والدہ صاحبہ سے دریافت کیا کہ اتنی بار دیکھنے کے بعد بھی آپ کو یقین نہیں آیا؟ تو والدہ صاحبہ نے عرض کی۔الحمد للہ میں ایمان لے آئی ہوں۔“ آگے لکھتے ہیں :- ( میری والدہ صفحہ 29-30) حضرت مسیح موعود مع اپنے اہل بیت اور افراد خاندان کے حضرت میر حامد شاہ صاحب کے مکان پر فروکش ہوئے۔دوسری صبح ہی والدہ صاحبہ نے والد صاحب سے اجازت طلب کی کہ وہ حضرت مسیح موعود کی خدمت میں حاضر ہوں والد صاحب نے اجازت دے دی لیکن ساتھ ہی فرمایا آپ دیکھ آئیں لیکن بیعت نہ کریں۔میں بھی تحقیقات میں لگا ہوا ہوں۔آخری فیصلہ اکٹھے سوچ کر کریں گے۔والدہ صاحبہ نے کہا اگر تو یہ وہی بزرگ ہیں جنہیں میں نے خواب میں دیکھا ہے تو پھر تو میں بیعت میں تا خیر نہیں کر سکتی۔کیونکہ خواب میں میں اقرار کر چکی ہوں اور تاخیر سے میرا عہد ٹوٹتا ہے۔۔والدہ صاحبہ دو پہر کے کھانے کے بعد بصد شوق حضرت مسیح موعود کی فرودگاہ کی طرف روانہ ہوئیں۔رستہ سے مکان کی ہیئت سے والدہ صاحبہ نے پہچان لیا کہ یہ وہی مکان ہے جو انہوں نے خواب میں دیکھا تھا۔۔جب حضور تشریف لائے تو والدہ صاحبہ چند دیگر مستورات کے ساتھ ایک چوبی تخت پوش پر جو اُس پلنگ کے قریب دو گز کے فاصلہ پر بچھا ہوا تھا، بیٹھی تھیں۔جب حضور پلنگ پر تشریف فرما ہو گئے تو والدہ صاحبہ نے عرض کیا: - حضور میں بیعت کرنا چاہتی ہوں“۔