محسنات

by Other Authors

Page 281 of 286

محسنات — Page 281

281 کے ذکر میں حضور نے وفات یافته محترمہ آپا سیده بشری صاحبہ کا ذکر فرمایا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور فرمایا کہ اب ان کا کام عزیزہ فوزیہ شمیم صاحبہ آگے بڑھا رہی ہیں۔سرگودھا کے بارے میں فرمایا یہاں کی احمدی عورتیں خاموش کام کر رہی ہیں۔اور دیہات میں غیر معمولی خدمات انجام دے رہی ہیں۔کراچی کی لجنہ کے بارے میں فرمایا یہ غیر معمولی خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ان کی صدر آپا سلیمہ صاحبہ نیک دل خاتون ہیں ان کی ساتھیوں میں حور جہاں بشری داؤد صاحبہ وفات پاچکی ہیں۔اب امتہ الباری ناصر اور مسز ناصر ملک صاحبہ نے اشاعت کتب میں غیر معمولی مہارت کا ثبوت دیا ہے۔بہت سے رسائل لکھے ہیں اور نئے سے نئے مزید لکھ رہی ہیں۔دعوت الی اللہ کے بارے میں بھی لجنہ کراچی کی تعریف فرمائی۔انگلستان کا ذکر حضور انور نے تفصیل سے یوں فرمایا۔اس نئے دور کا آغاز انگلستان سے ہی ہوا۔ساری نیکیوں کی بناء یہاں کی احمدی خواتین نے ڈالی۔اگر یہ میرا سہارا نہ بنتیں تو میں نہیں جانتا کہ کس طرح میں سارے کاموں سے نبٹ سکتا ؟ سال بھر میں مجھے دو (2) لاکھ خطوط موصول ہوتے ہیں اُن کا سارا کام یہاں کی عورتوں نے سنبھالا ہوا ہے ان کی سر براہ سارہ رحمان ہیں۔انہوں نے ایک ٹیم بنائی ہے۔میرے