محسنات

by Other Authors

Page 280 of 286

محسنات — Page 280

280 (100) حصہ بھی کبھی عورتوں نے کام نہیں کیا۔ناروے کی احمدی بچیوں کے بارے میں بتایا کہ:- انہوں نے قرآن مجید کا ایسا اچھا ترجمہ کیا کہ ماہرین ایک بھی غلطی نہ نکال سکے۔ناروے کی احمدی بچیوں کو دیکھ کر نارویجین بچیاں بھی دین کی طرف مائل ہو رہی ہیں اور دینی طرز کالباس پہنے لگی ہیں۔سویڈن کے بارے میں فرمایا: - پہلے لمبے عرصے تک صرف ڈاکٹر قانتہ کا نام سنا جاتا تھا اب اللہ کے فضل سے یہاں کتنی قانتائیں بیدار ہوچکی ہیں۔ڈنمارک کے بارے میں فرمایا : - کہ یہاں کے بارے میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اب ایک لہر اٹھی تو ہے اب دیکھتے ہیں کہاں تک پہنچتی ہے۔پاکستان کے بارے میں فرمایا :- کہ یہاں کے بارے میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ احمدی خواتین ہر میدان میں آگے ہیں حضور نے لجنہ ربوہ کی صدر آپا طاہرہ صدیقہ صاحبہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ جو کام لندن میں ہوتا دیکھتی ہیں ربوہ میں بھی جاری کر دیتی ہیں۔حضور نے صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ ( موجودہ صدر لجنه پاکستان ) کا بھی ذکر فرمایا جو صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب اور محترمہ آپا نا صرہ بیگم صاحبہ کی بیٹی ہیں۔لاہور