محسنات

by Other Authors

Page 52 of 286

محسنات — Page 52

52 اسی طرح ایک جرمن احمدی خاتون محترمہ قامتہ خان صاحبہ کا ایک عظیم الشان کارنامہ سویڈش زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ ہے جو رہتی دنیا تک اُن کا نام زندہ رکھے گا اور اُن کے لئے قیامت تک ثواب کا موجب بھی ہوگا۔آپ فرماتی ہیں کہ مجھے اس کام کی تحریک سیدنا حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمائی۔پہلے تو میں ہچکچائی کیونکہ میں اپنے آپ کو اتنے اہم کام کے قابل نہیں سمجھتی تھی لیکن حضور کو یقین تھا کہ میں یہ کام کر سکتی ہوں۔انہوں نے میری حوصلہ افزائی فرمائی اور اُن کی خصوصی دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالی کا خاص فضل مجھ پر ہوا اور قرآن کریم کا سویڈش ترجمہ کرنے کی توفیق عطاء ہوئی۔چونکہ مجھے اُردو یا عربی نہیں آتی تھی لہذا حضور نے مجھے انگریزی ترجمہ استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔میں نے یہ کام کوپن ہیگن ڈنمارک میں شروع کیا۔اُسوقت میں وہاں لجنہ کی صدر بھی تھی۔بعد میں میں فرینکفرٹ جرمنی آگئی جہاں ترجمے کا بیشتر حصہ مکمل کیا۔جرمنی میں بھی میں نے صدر لجنہ کے فرائض ادا کئے۔لہذا اس کام کی تکمیل میں چھ 6 سال لگے۔یکم جولائی 1988ء کو یہ ترجمہ سویڈن میں چھپ کر تیار ہوا۔میری بڑی خواہش تھی کہ اس کی پہلی کاپی میں خود حضور کی خدمت میں پیش کروں۔اس کی اجازت لینے کے بعد یہ کاپی پیش کرنے کے لئے لندن پہنچی۔9 جولائی 1988ء کو یہ تقریب حضور کے آفس میں منعقد ہوئی۔آپ فرماتی ہیں یہ میری زندگی کا بہت اہم لمحہ تھا۔میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میری اس کوشش کو قبول فرمائے اور مجھے دین حق اور احمدیت کی صحیح معنوں میں خدمت کی توفیق دے۔میں عرصہ 22 سال سے بفضل خدا احمدی ہوں۔( مصباح اگست دو ستمبر 1989 ء صفحه 57)