محسنات

by Other Authors

Page 50 of 286

محسنات — Page 50

50 پر قائم تھی آپ قرآن مجید کی تعلیم میں خاص دلچسپی لیتیں۔حضرت سیدہ چھوٹی آپا صاحبہ فرماتی ہیں:- شروع سے لے کر انہوں نے آخری سانس تک قرآن مجید بہت بڑی تعداد میں بچیوں کو پڑھا یا خود میں نے بھی اُن سے پڑھا۔“ محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ عاشق قرآن تھیں بہت پُر سوز آواز پائی تھی جلسه سالانہ کے موقع پر خوش الحانی سے تلاوت کرتیں۔سینکڑوں لڑکیوں نے آپ سے قرآن پاک پڑھا قادیان اور پھر ربوہ میں نصرت گرلز اسکول میں معلمہ تھیں۔لجنہ کے زیرا انتظام تربیتی کلاسوں کو بھی لگن سے پڑھا تیں۔محترمه ساره در د صاحبه اہلیہ مولانا عبدالرحیم در دصاحب کا صحن بھی ہر وقت قرآن مجید سیکھنے والے بچوں اور لڑکیوں سے بھرا رہتا۔قرآن مجید کے ساتھ ساتھ اردو لکھنا پڑھنا اور تربیتی امور میں رہنمائی کرنا بھی آپ کا شعار تھا۔مسر ناصرہ زومان ایک ڈچ خاتون تھیں۔خود قرآن مجید کی برکت سے احمدیت میں داخل ہوئیں۔1945 میں لندن میں ایک Translation Bureau نے قرآن مجید کے آخری 300 صفحات کے ترجمہ کے لئے آپ کی خدمات حاصل کیں جو کہ آپ کے لئے ایک عیسائی خاتون ہونے کی وجہ سے بہت مشکل بلکہ ناممکن ہی تھا۔کیونکہ نظریات کا فرق بہت تھا۔لیکن بعد میں آپ کو صرف 300 صفحات ہی نہیں بلکہ پورے قرآن مجید کے ترجمہ کی توفیق مل گئی۔کچھ حصہ کا ترجمہ کرنے کے بعد جب آپ دکھانے کے لئے Company کے ڈائر یکٹر کے پاس گئیں تو بقول خود آپ کے :- ہماری قرآن کریم کے بارے میں لمبی گفتگو ہوئی۔Director نے