محسنات

by Other Authors

Page 270 of 286

محسنات — Page 270

270 کسی نہ کسی خاتون کا مضمون نظر آتا تھا جس میں کوئی نہ کوئی تجو یز عورتوں کی ترقی کی ہوتی تھی۔احمدی بہنوں کو جو کچھ عرصہ سے ایک زنانہ اخبار کی ضرورت محسوس کر رہی تھیں اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کر رہی تھیں۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے ایسے اخبار کی منظوری دے دی۔آخر 15 دسمبر 1926ء کو اس کا پہلا پرچہ شائع ہوا۔اس رسالہ کا نام مصباح رکھا گیا۔یہ اخبار دوبار یکم اور پندرہ کو نکلتا تھا۔حجم سولہ (16) صفحے اور قیمت اڑھائی روپے تھی۔ایک کٹر آریہ سماجی اخبار نتیجے کی رائے مصباح کے بارے میں یہ تھی۔” میرے خیال میں یہ اخبار اس قابل ہے کہ ہر آریہ سماجی اس کو دیکھے۔اس کے مطالعہ سے انہیں احمدی عورتوں کے بارے میں جو غلط نہی ہے کہ وہ پردہ کے اندر بند رہتی ہیں اس لئے کچھ کام نہیں کرتیں فی الفور دُور ہو جائے گی اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ یہ عورتیں باوجود اسلام کے ظالمانہ حکم کے طفیل پردہ کی قید میں رہنے کے کس قدر کام کر رہی ہیں۔؟ اور ان میں مذہبی احساس اور اسلام کا جوش کس قدر ہے۔ہم استری سماج قائم کر کے مطمئن ہوچکے ہیں لیکن ہم کو معلوم ہونا چاہئے۔کہ احمدی عورتوں کی ہر جگہ انجمنیں قائم ہیں اور جو کام وہ کر رہی ہیں اسکے آگے ہمارے استری سماجوں کا کام بالکل بے حقیقت ہے۔مصباح کو دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ احمدی عورتیں ہندوستان ، افریقہ ، عرب، مصر، یورپ اور امریکہ