محسنات

by Other Authors

Page 271 of 286

محسنات — Page 271

271 میں کس قدر اور کس طرح کام کر رہی ہیں۔“ آپ مزید ھتی ہیں کہ عورتوں کا یہ اخبار جو 15 دسمبر 1926ء کو جاری ہوا تھا۔تقسیم ملک تک یعنی 1947 ء تک جاری رہا۔شروع میں پندرہ روزہ تھا جو بعد میں ماہوار ہو گیا۔شروع میں مرد حضرات نے بطور ایڈیٹر خدمت انجام دی لیکن 1947ء میں لجنہ اما اللہ نے فیصلہ کیا کہ لجنہ اس رسالہ کو اپنی نگرانی میں لے لے اور اس کا تمام خرچ خود برداشت کرے۔ملکی تقسیم کے بعد 1950ء میں دوبارہ مصباح جاری ہوا۔جو اللہ کے فضل سے پوری شان کے ساتھ جاری ہے اور عورتوں کا واحد تر جمان ہے۔اس کی پہلی مدیرہ عزیزہ امتہ اللہ خورشید بنت مولانا ابو العطاء تھیں۔اُن کی وفات کے بعد امۃ الرشید شوکت صاحبہ، ان کے بعد امتہ اللطیف صاحبہ اہلیہ شیخ خورشید احمد صاحب اور اب ان کے بعد سلیمہ قمر صاحبہ ادارت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔(مصباح جنوری 1996 صفحہ 39-47،40) مصباح کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک کی لجنات اپنی زبانوں اور ضرورت کے مطابق رسالے شائع کرتی ہیں مثلاً النصرت برطانیہ المائده امریکہ عائشہ (Aysha) امریکہ صدیقہ نائیجریا النساء زینب کینیڈا ناروے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے سولہ کتب شائع کی ہیں۔جن میں الازھار لذوات