محسنات

by Other Authors

Page 259 of 286

محسنات — Page 259

259 سلسلہ میں بہت نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔بڑے خلوص محبت اور توجہ سے یہ کام نہ صرف اپنی صدارت کے زمانہ میں کئے بلکہ بعد ازاں بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔انکی الوداعی پارٹی کے موقع پر حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ سابقہ صدر لجنہ پاکستان نے جولائی 1992ء میں فرمایا :- شعبہ خدمت خلق میں ذاتی طور پر مستحق کے حالات کا پتہ لگانا اور اس کی جائز ضروریات پوری کرنا۔اس کے لئے اگر اپنے فنڈ میں رقم نہیں تو فنڈ جمع کرنا اور صاحب ثروت خواتین کو اس میں حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی۔یہاں تک کہ آپ نے اس میں بہت وسعت پیدا کر دی اور یہ سارے اخراجات مثلاً عیدین کے موقع پر مستحقین کے لئے کپڑے بنوائے۔سردیوں میں گرم کپڑے۔ان کے بچوں کی فیس، کتب وغیرہ دیتیں اور ہزاروں ضرورتیں عورتوں کی پوری کرتیں۔لڑکیوں کی شادیوں پر امدا دا ایک بہت بڑا فریضہ تھا جسے نہایت خوبی سے اب تک نبھاتی چلی آئی ہیں۔دوسرا کام جس کی طرف آپ نے بہت توجہ کی وہ نمائش کا شعبہ تھا۔عورتوں سے کام لینا، پہلے اُن کو کام سکھانا یا سکھوانا۔جو چیز بنوانی پہلے اس کا کپڑا اور دھاگہ خود خرید کر لانا۔ڈیزائن بنانے ! اب یہ شعبہ بہت ترقی کر چکا ہے۔اور بعد میں آنیوالی سیکرٹریان نے اچھی طرح سنبھال لیا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ساری ترقی کا انحصاران کی اکیلی ذات پر تھا۔“ (مصباح صفحہ 6-7 جولائی 1992ء) حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے کسی نہ کسی رنگ میں اپنی زندگی خدمت خلق کرتے ہوئے گزاری ذاتی طور پر جس قدر امکان میں تھا ہمیشہ غریبوں، بے کسوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھا۔اور جہاں تک ہوسکا ان کی امداد کے لئے کوشاں رہی ہیں۔دستِ سوال دراز کرنے کی عادت کو ختم کرنے کے لئے ربوہ میں نصرت