محسنات

by Other Authors

Page 225 of 286

محسنات — Page 225

225 احمدی خواتین اور تربیت اولاد تربیت اولاد کے سلسلہ میں بھی ہم احمدی خواتین کو عظیم ماؤں کے طور پر بڑے فخر سے پیش کر سکتے ہیں کیونکہ قرآن کریم کی تعلیم اور احادیث کی روشنی میں احمدی خواتین تربیت اولاد کی اہمیت سے بہت حد تک واقف تھیں اس لئے کہ اُن کو دینی علوم سے واقف کروانے کا سلسلہ احمدیت کی ابتداء ہی سے شروع ہو چکا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن وسنت کی روشنی میں اپنی تحریرات کے ذریعے والدین کو یہ پیغام دیا کہ بچے کی پہلی تربیت گاہ والدین کا گھر اور اُس گھر کا ماحول ہوتا ہے۔آپ نے فرمایا:- ” صالح اور متقی اولاد کی خواہش سے پہلے ضروری ہے کہ والدین پہلے اپنی اصلاح کریں اور اپنی زندگی کو متقیانہ بنائیں تب اُن کی ایسی خواہش ایک نتیجہ خیز خواہش ثابت ہوگی کہ اُس کو باقیات الصَّالِحَات کا مصداق کہیں۔“ ( ملفوظات جلد 6 صفحہ 370) حضرت مسیح پاک کو آسمانی آواز آئی اَشْكُرُ نِعْمَتِي رَأَيْتَ لفظ خدیجہ میں وہ بھی اُمور پوشیدہ تھے جو پہلی خدیجہ کی زندگی خَدِيجَتِي میں ظہور پذیر ہوئے۔۔۔لفظ خدیجہ استعمال فرمانے کا ایک پہلو یہ بھی تھا کہ جس طرح پہلی خدیجہ سے خادم دین اولاد پیدا ہوئی اسی طرح اس خدیجہ سے بھی خادمِ دین اولا د پیدا ہوگی۔چنانچہ مندرجہ ذیل پیشگوئی اس امر کی وضاحت فرما رہی ہے۔سوچونکہ خدائے تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل سے ایک بڑی بنیاد حمایت