محسنات — Page 226
226 ( دینِ حق ) کی ڈالے گا اور اس میں سے وہ شخص پیدا کرے گا جو آسمانی روح اپنے اندر رکھے گا اس لئے اُس نے پسند کیا کہ اس خاندان کی لڑکی میرے نکاح میں لاوے اور اس سے وہ اولاد پیدا کرے جو اُن نوروں کو جس کی میرے ہاتھ سے تخم ریزی ہوئی ہے دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلا دے۔( تریاق القلوب صفحہ 64-65) حضور مسیح پاک فرماتے ہیں :- یہ پانچوں جو کہ نسلِ سیّدہ ہے یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے ایسی پاک اولاد کی تربیت کا کام بھی نہایت کٹھن ذمہ داری تھی جو حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ نے بڑی خوبصورتی اور فطری دانش مندی سے بحسن و خوبی پوری کر دکھائی۔حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ سے بہتر عینی شاہد جونم و فراست کا مجسمہ تھیں اور کون ہوسکتا ہے جو ہماری راہ نمائی کرے۔فرمایا: - اصولی تربیت میں میں نے اس عمر تک بہت مطالعہ عام و خاص لوگوں کا کر کے بھی والدہ صاحبہ سے بہتر کسی کو نہیں پایا۔آپ نے دنیوی تعلیم نہیں پائی ( بجز معمولی اُردو خواندگی کے) مگر جو آپ کے اصول اخلاق و تربیت ہیں اُن کو دیکھ کر میں نے یہی سمجھا ہے کہ خاص خدا کا فضل اور خدا کے مسیح کی تربیت کے سوا اور کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سب کہاں سے سیکھا؟ (1) بچے پر ہمیشہ اعتبار اور بہت پختہ اعتبار ظاہر کر کے اُس کو والدین کے اعتبار کی شرم اور لاج ڈال دینا یہ آپ کا بڑا اصول تربیت ہے۔(2) جھوٹ سے نفرت اور غیرت وغنا آپ کا اول سبق ہوتا تھا۔ہم لوگوں سے بھی آپ ہمیشہ یہی فرماتی رہیں کہ بچہ میں یہ عادت ڈالو کہ وہ کہنا مان لے پھر بے شک