محسنات

by Other Authors

Page 207 of 286

محسنات — Page 207

207 اسی طرح یکم نومبر کو 1950ء کو امتہ الحئی لائبریری کے لئے تین ہزار روپے دیئے۔سکینڈے نیوین مشن میں خواتین نے تین ہزار روپے دیئے۔( بیت) ہیمبرگ کی بنیاد 22 فروری 1957ء کو رکھی گئی اس میں بھی حضرت مسیح موعود کے خاندان اور باقی احمدی خواتین نے حسب سابق جوش سے حصہ لیا۔1956ء میں لجنہ کے زیر انتظام نصرت انڈسٹریل اسکول کا اجراء ہوا۔خواتین نے اسکول کے لئے گیلری بنوانے اور پندرہ سلائی مشینوں کی خریداری کے لئے رقم دی۔اس اسکول کا مقصد غریب لڑکیوں اور بیواؤں کو ہنر سکھانا تھا۔وقف جدید کی تحریک آخری تحریک ہے جو حضرت مصلح موعود نے 1958ء میں جماعت کے سامنے پیش فرمائی۔وقف جدید کی تحریک نہایت کامیابی سے جاری ہے۔مستورات کے علاوہ ہر احمدی بچی جو خواہ ایک دن کی عمر کی ہواس تحریک میں شامل ہونی چاہئے۔جن بچیوں ( ناصرات) کی طرف سے سو روپے سالانہ ادائیگی ہوتی ہے وہ منھی مجاہدات کہلاتی ہیں یہ تحریک اب پاکستان اور بیرونِ پاکستان میں بڑی کامیابی سے جاری ہے۔اور بڑے اعلیٰ نتائج کی حامل ثابت ہوئی ( دوش بدوش صفحه 50-51) ہے۔حصہ لیا۔فرینکفرٹ (جرمنی) کی ( بیت ) کی تعمیر میں خواتین نے بھر پور ( بیت ) زیورخ (سوئٹزر لینڈ ) میں بھی عورتوں نے معقول حصہ لیا اس کا سنگِ بنیاد حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نے 25 اگست 1962 ء کو رکھا۔خلافت ثالثہ میں خواتین نے فضل عمر فاؤنڈیشن پروگرام میں بھر پور حصہ لیا۔