محسنات — Page 205
205 زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور ایک کتاب کا ترجمہ چھپوانے کے لئے اٹھائیس ہزار روپے کی تحریک کی احمدی مستورات نے چونتیس ہزار روپے جمع کر دیا۔1954ء میں جرمن ترجمہ کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا۔فرمایا:- تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 567) حضرت اقدس فضل عمر نے اپنے خطاب جلسہ سالانہ 1944ء کے موقع پر گولڈ کوسٹ (جنوبی افریقہ) کی جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہاں ایک زنانہ اسکول بھی جاری کیا جائے جس کے لئے وہاں کے ایک احمدی نے پندرہ ہزار روپے کی زمین دے دی ہے اور اب وہاں کی لجنہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عورتیں چندہ جمع کر کے وہاں اسکول بنائیں ( گی)۔“ ( الا زہار لذوات الخما رصفحہ 411) 21 فروری 1947ء کو حضرت مصلح موعود نے اعلان فرمایا کہ قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ عنقریب شائع ہو جائے گا اور جماعت میں تحریک فرمائی کہ سیاستدانوں ، لیڈروں اور مستشرقین میں تقسیم کرنے کے لئے احباب کو ایک ہزار جلد خرید کر سلسلہ کے حوالے کرنی چاہیے۔حضور کے اس خطبہ کے بعد لجنہ نے دوسو جلدوں کی پیش کش حضور کی خدمت میں کی۔تاریخ لجنہ جلد اول صفحہ 618) 21 /اکتوبر 1956ء کے سالانہ اجتماع کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے ایک نہایت ایمان افروز واقعہ سنایا: - جب تقسیم ملک ہوئی اور ہم ہجرت کر کے پاکستان آئے تو جالندھر کی ایک احمدی عورت مجھے ملنے آئی رتن باغ میں