محسنات

by Other Authors

Page 204 of 286

محسنات — Page 204

204 لیں۔۔” میری تحریک کے بعد بعض غریب عورتیں میرے پاس آئیں اور اپنے زیور پیش کئے کہ یہ لے لیں ایسا نہ ہو کہ ہم خرچ کرلیں۔میں نے کہا کہ ابھی ہم اس طرح نہیں لے رہے۔ایک عورت نے تو ایک عورت کے پاس اپنے زیور رکھ دیئے کہ جب ضرورت ہو تو دے دیئے جائیں ایسا نہ ہو کہ اُس کے پاس ہوں تو خرچ ہو جائیں۔( تاریخ لجنہ جلد اول صفحہ 546) خواتین نے اپنی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ حق مہر ، زیور، کئی ماہ کی آمدنی جیب خرچ وغیرہ پیش کیا۔تاریخ لجنہ میں خاندان حضرت مسیح موعود کی خواتین اور دیگر خواتین کے 169 ناموں کی فہرست درج ہے۔تعلیم الاسلام کالج کے لئے چندہ کی تحریک 24 / مارچ 1944ء کو ہوئی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے حضرت فضل عمر نے گیارہ ہزار روپے اپنے اور اپنی بیویوں کی طرف سے عطا فرمائے حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ نے پانچ سوروپے دیئے قادیان اور بیرونِ قادیان کی 28 لجنہ کی ممبرات کے نام انفرادی اور اجتماعی درج ہیں۔( تاریخ لجنہ جلد اول صفحه 554) بعد میں کالج میں بی اے، بی ایس سی کلاسز کا اضافہ کرنے کے لئے رقم کی ضرورت ہوئی تو عورتوں نے بھی شمولیت کی۔( دوش بدوش صفحه 44) دفتر لجنہ کے لئے 1945 ء میں چندہ جمع کر کے زمین کی ادا شدہ قیمت دی گئی اور تعمیر شروع کر دی گئی۔اس چندہ میں لجنہ قادیان کے علاوہ باہر کی لجنات نے بھی حصہ لیا۔1944 ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے لجنہ کو جرمن