محسنات — Page 17
17 احمدی خواتین کا تعلق باللہ اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے خدا تعالیٰ باتیں کرتا ہے اور مجھ سے ہی نہیں جو شخص میری اتباع کرے گا اور میرے نقش قدم پر چلے گا اور میری تعلیم کو مانے گا اور میری ہدایت کو قبول کرے گا خدا تعالیٰ اُس سے بھی باتیں کرے گا۔احادیث نبویہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے ظہور کے وقت یہ انتشار نورانیت اس حد تک ہوگا کہ عورتوں کو بھی الہام شروع ہو جائے گا اور نابالغ بچے نبوت کریں گے۔اور عوام الناس روح القدس سے بولیں گے اور یہ سب کچھ مسیح موعود کی روحانیت کا پر تو ہ ہوگا۔“ ( ضرورة الامام صفحہ 5) احمدی خواتین کے تعلق باللہ اور عشق رسول کے بیان میں سرفہرست حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ ہیں۔حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ حرم حضرت مسیح موعود علیہ السلام : اپنی مقدس والدہ کے ذکر میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب فرماتے ہیں:- آپ کی نیکی اور دینداری کا مقدم ترین پہلو نماز اور نوافل میں شغف تھا۔پانچ فرض نمازوں کا تو کیا کہنا۔حضرت اماں جان تہجد اور نماز اشراق کی بھی بے حد پابند تھیں اور انہیں اس ذوق و شوق سے ادا کرتیں کہ دیکھنے والے دل میں ایک خاص