محسنات

by Other Authors

Page 139 of 286

محسنات — Page 139

139 احمدی خواتین کی دعوت الی اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشا در بانی ہوا اُدْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (النحل: 126) اپنے رب کے رستہ کی طرف بنی نوع انسان کو بلا نصیحت آموز حکمت کے ساتھ نیز حکم ہوا يَا يُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ (المائدہ:68) اے رسول! جو بھی آپ کی طرف احکام الہی نازل ہوئے ہیں ان کو پوری طرح ( بنی نوع انسان تک پہنچا دو۔ہر رسول نبی، مامور مجد امام نے دعوت الی اللہ کو اپنا فریضہ اولین قرار دیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:- ”ہمارے اختیار میں ہو تو ہم فقیروں کی طرح گھر بہ گھر پھر کر خدا تعالیٰ کے سچے دین کی اشاعت کریں اور اس کو ہلاک کرنے والے شرک اور کفر سے جو دنیا میں پھیلا ہوا ہے لوگوں کو بچائیں اور اس تبلیغ میں زندگی ختم کر دیں خواہ مارے ہی جاویں۔" آپ کی دعا ہے :- ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 391) دیکھ سکتا ہی نہیں میں ضعف دین مصطفی مجھ کو کر اے میرے سلطاں کامیاب و کامگار