محسنات — Page 138
138 مکرم فضل محمود بھنو صاحب واقف زندگی ہیں۔اس پر مزید یہ کہ آپ خود بھی واقف زندگی ہیں آپ نے خلافت رابعہ کے ابتدائی دور میں اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔اللہ تعالیٰ ان خاموش خدمات کو قبول فرمائے۔محترمہ زینب حسن صاحبہ نے چالیس سال لجنہ لا ہور کی بھر پور خدمت کی توفیق پائی۔3 جون 1966ء کو بغیر اطلاع کئے محترم محمد شجاعت علی صاحب چیف انسپکٹر تحریک جدید نے لجنہ لاہور کے آمد و خرچ کے رجسٹر کا معائنہ کر کے اپنے تاثرات میں 45 سال سے صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید میں کام کر رہا ہوں کلکتہ ممبئی، کراچی پشاور اور راولپنڈی جیسے عظیم الشان شہروں میں کام کرنے کا موقع ملا۔لیکن خدا لگتی بات یہ ہے کہ آج تک اس سوجھ بوجھ سے کام کرنے والی خاتون اور لجنہ کی عہد یدار کم ہی نظر سے گزری ہے۔“ (مصباح 2 اگست 1992 ، صفحہ 38)