محسنات

by Other Authors

Page 230 of 286

محسنات — Page 230

230 بری صحبت سے بچو۔برے دوستوں کو چھوڑ دواس کی پہچان کا ایک موٹا گر فی الحال یا درکھو کہ جس بات کو تم اپنے والدین یا بزرگوں کے سامنے نہ کر سکو وہ گناہ ہے وہ زہر ہے۔جس بات کو تم اُن کو بتاتے رُکو یا شرماؤ وہ ٹھیک نہیں۔سیرت و سوانح حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ صفحه 347) آپ رات کو سونے سے پہلے بچوں کو بلالیتیں اور نہایت عمدہ عمدہ کہانیاں سناتیں ارکان دین حق اور دین کی چھوٹی چھوٹی باتیں یاد کرواتیں۔صبح رات کی بتائی ہوئی باتیں دہرائیں۔آتے جاتے سلام کہنے کی عادت ڈالتیں۔انبیاء کے حالات سناتیں اُٹھنے بیٹھنے کھانے پینے کے انداز کو دیکھتیں اور مناسب اصلاح فرماتیں۔جب بار بار ایک ہی غلطی دیکھتیں تو پیار آمیز سرزنش بھی کر دیتیں۔جب بچوں پر نماز فرض ہو جاتی تو نماز کے علاوہ تلاوت قرآن پاک کی بھی تاکید اور نگرانی کرتیں۔بچوں کے مطالعہ کے لئے اپنی منتخب کتابیں دیتیں۔بچوں کو چغلی کی عادت سے بچاتیں۔( ہر اول دسته صفحه 41) آپ براہ راست حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اخلاق فاضلہ سے حصہ پانے والی اور حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم کے زیر تربیت رہنے والی ایک ایسی ہستی تھیں جنہوں نے اپنے اخلاق فاضلہ اور اوصاف کریمانہ کی خیرات دل کھول کر بانٹی۔لجنہ کے اجتماعات کی تقاریر، جلسہ سالانہ کے خطبات اور جامعہ نصرت کی تقریبات کے موقع پر ارشادات آپ کے پاکیزہ خیالات اور قیمتی ہدایات کا ایسا خزانہ ہے جو نہایت ہی انمول ہے۔بلا شبہ اُنہوں نے نہ صرف اپنی اولاد کی بلکہ تمام احمدی خواتین اور ناصرات کی تربیت میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزا دے اور اعلیٰ