محسنات — Page 12
12 ہونے والے خوش نصیب چلتے پھرتے فرشتوں کا روپ دھار گئے۔حضرت حکیم مولانا نور الدین، حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ، حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب، حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب اللہ آپ سے راضی ہو ) جیسے جگمگاتے ستارے فدائیت و اخلاص میں مثال بن گئے خواتین بھی اس میدان میں شانہ بہ شانہ نظر آتی ہیں بلکہ بعض حالات میں اپنے باپوں، خاوندوں اور بیٹوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن سے بھی سبقت لے گئیں۔تاریخ احمدیت کا تفصیلی مطالعہ کرنے والے جگہ جگہ ایسے قیمتی موتی اور نایاب ہیرے پوری تابانی سے چمکتے ہوئے پائیں گے۔چند ایسے جگمگاتے موتی اس کتاب میں جمع کئے گئے ہیں جو آئندہ آنے والی نسلوں کے از دیا دایمان اور راہنمائی کا سامان بنیں گے۔خواتین کی سنہری خدمات کی توفیق بھی دراصل حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا ثمر ہیں آپ فرماتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ محض اپنے فضل اور کرامت خاص سے اس عاجز کی دعاؤں اور اس ناچیز کی توجہ کو ان کی پاک استعدادوں کے ظہور و بروز کا وسیلہ ٹھہر اوے اور اس قدوس جلیل الذات نے مجھے جوش بخشا ہے تا میں ان طالبوں کی تربیت باطنی میں مصروف ہو جاؤں اور ان کی آلودگیوں کے ازالہ کے لئے دن رات کوشش کرتا رہوں اور ان کے لئے وہ نور مانگوں جس سے انسان نفس اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہو جاتا ہے اور بالطبع خدا تعالیٰ کی راہوں سے محبت کرنے لگتا ہے۔اور انکے لئے وہ رُوحِ قدس طلب کروں جو ربوبیت تامہ اور ربوبیت خالصہ کے کامل جوڑ سے پیدا ہوتی ہے اور اس روح خبیث کی تسخیر سے اُن کی نجات چاہوں کہ جو نفس امار