محسنات — Page 13
13 شیطان کے تعلق شدید سے جنم لیتی ہے سو میں بتو فیقہ تعالیٰ کابل اور سست نہیں رہوں گا اور اپنے دوستوں کی اصلاح طلبی سے جنہوں نے اس سلسلہ میں داخل ہونا بصدق قدم اختیار کر لیا ہے۔غافل نہیں ہوں گا بلکہ ان کی زندگی کے لئے موت تک دریغ نہیں کروں گا اور ان کے لئے خدا تعالیٰ سے وہ رُوحانی طاقت چاہوں گا جس کا اثر برقی مادہ کی طرح ان کے تمام وجود میں دوڑ جائے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان کے لئے جو داخل سلسلہ ہو کر صبر سے منتظر رہیں گے ایسا ہی ہوگا۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے۔تا دُنیا میں محبت الہی اور تو بہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا وے سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا۔وہ جیسا کہ اُس نے اپنی پاک پیشنگوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے اس گروہ کو بہت بڑھائے گا۔اور اُس چراغ کی طرح جو اُونچی جگہ رکھا جاتا ہے دُنیا کی چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور (دینی) برکات کے لئے بطور نمونہ ٹھہریں گے۔(اشتہار 4 / مارچ 1889ء) آپ کی دعائیں اور کوششیں بدرگاہ الہی مقبول ٹھہر ہیں۔آپ کی اتباع میں آپ کے خلفائے کرام نے بھی اسی طریق پر کام کیا۔چنانچہ اونچی جگہ پر رکھے ہوئے چراغوں میں بعض خواتین کے حُسنِ عمل کی روشنی بھی جھلک رہی ہے۔خدمات کے