مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 5
صدیق رضی اللہ عنہ کو آپ کا خلیفہ اول تسلیم کیا ویسے ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد تمام اراکین جماعت نے حضرت الحاج حکیم مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ کو آپ کا خلیفہ اول تسلیم کیا اور اس سے متعلق اخبار میں یہ اعلان شائع کیا۔اما بعد مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مندرجہ رسالہ الوصیت ہم احمدیاں جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں۔اس امر پر صدق دل سے متفق ہیں کہ اول المہاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم نور الدین صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور اتقی ہیں اور حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام علیہ السلام اسوہ حسنہ قرار فرما چکے ہیں۔جیسا کہ آپ کے شعر - چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نوردیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے سے ظاہر ہے کے ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت کریں اور حضرت مولوی صاحب موصوف کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ایسا ہی ہو۔جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود اور مہدی معہود علیه الصلوۃ والسلام کا تھا"۔دستخط کنندگان رحمت اللہ مالک انگلش ویر ہاؤس لاہور) صاحبزادہ مرزا محمود احمد - مفتی محمد صادق عفی اللہ عنہ - سید محمد احسن امرد ہوئی۔سید محمد حسین اسٹنٹ سرجن لاہور۔مولوی محمد علی ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز - خواجہ کمال الدین - ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ خلیفہ رشیدالدین اسٹنٹ سرجن مرزا خدا بخش - شیخ یعقوب علی ایڈیٹر الحکم - اکبر شاہ خاں نجیب آبادی۔نواب محمد علی خاں رئیس