مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 6 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 6

مالیر کوٹلہ - ڈاکٹر بشارت احمد اسسٹنٹ سرجن وغیر ہم۔اور حضرت میر ناصر نواب صاحب نے اس موقعہ پر کھڑے ہو کر اس امر کی رقت آمیز اور دردمندانہ الفاظ میں تائید کی کہ ہم میں سے اب مسیح کا جانشین اور بیعت لینے کے لائق حضرت مولوی صاحب موصوف ہی ہیں"۔اور اس سے پہلے لکھا ہے : -: " جب بیوی صاحبہ حضرت ام المومنین سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا کہ حضرت مولوی صاحب سے بڑھ کر کون اس کے قابل ہو سکتا ہے کہ حضرت اقدس کا جانشین ہو۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے بھی اس سے اتفاق کیا"۔بدر مورخه ۲ جون ۶۱۹۰۸ اللہ تعالی نے آپ کی خلافت کے ذریعہ اس سوال کو ہمیشہ کے لئے حل کر دیا کہ حضرت مسیح موعود کے بعد مطابق الوصیت شخصی خلافت ہو گی یا کہ انجمن آپ کی خلیفہ ہو گی اور نئے خلیفہ کی ہر احمدی کو بیعت کرنا اور اس کے احکام کی تعمیل کرنا لازمی ہو گا یا نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنی کمال حکمت سے ان تمام لوگوں کی گردنوں کو جو بعد میں مسئلہ خلافت مسیح موعود میں اختلاف کرنے والے تھے ، آپ کے سامنے جھکا دیا اور انہی کے ذریعہ اور انہی کے اپنے دستخطوں سے خلافت کے متعلق ساری کاروائی تکمیل کو پہنچی اور جب آپ کے عہد خلافت میں بعض نے سرتابی کی روح کا مظاہرہ کیا تو آپ نے نہایت عزم و استقلال کے ساتھ اس روح کو کچل دیا۔آپ نے فرمایا اور احمد یہ بلڈنگس لاہور کی مسجد میں ۱۹۱۲ء میں تقریر کے دوران نہایت جلالی رنگ میں فرمایا۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا نے خلیفہ بنایا ہے۔اگر کوئی کہے کہ انجمن نے خلیفہ بنایا ہے تو وہ جھوٹا ہے۔اس قسم کے خیالات ہلاکت کی حد تک پہنچاتے ہیں تم ان سے بچو۔پھر سن لو کہ مجھے نہ کسی انسان