مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 43 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 43

سوم اس طرح ٹوٹ پڑا جیسے شیاطین پر شہاب گرتے ہیں۔سو وہ علماء میں آنکھ کی پتلی کی طرح ہے اور حکمت کے آسمان میں روشن سورج کی طرح ہے۔وہ اللہ تعالٰی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا اور وہ ان سطحی رایوں سے خوش نہیں ہوتا جن کا منبت اونچی زمین ہے نہ نیچی زمین۔بلکہ اس کا فہم ان دقیق الماخذ مخفی اسرار کی طرف پہنچتا ہے۔جو گہری زمین میں ہوتے ہیں۔فَلِلَّهِ دَرَةٌ وَعَلَى اللهِ اَجْرُهُ اللہ تعالٰی نے اس کی طرف کھوئی ہوئی دولت کو واپس کر دیا ہے اور وہ ان لوگوں میں سے ہے۔جو توفیق دیئے جاتے ہیں۔اور سب حمد اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جس نے مجھ کو یہ دوست ایسے وقت میں بخشا جبکہ اس کی سخت ضرورت تھی۔سو میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کی عمر و صحت و ثروت میں برکت دے اور مجھ کو ایسے اوقات عطا کرے جن میں وہ دعائیں قبول ہوں جو اس کے اور اس کے قبیلہ کے لئے کروں۔اور میری فراست گواہی دیتی ہے کہ یہ استجابت ایک محقق امر ہے نہ ظنی۔اور میں ہر روز امیدواروں میں سے ہوں۔خدا تعالیٰ کی قسم ! میں اس کے کلام میں ایک نئی شان دیکھتا ہوں اور قرآن شریف کے اسرار کھولنے میں اور اس کے کلام اور مفہوم کے سمجھنے میں اس کو سابقین میں سے پاتا ہوں اور میں اس کے علم و علم کو ان دو پہاڑوں کی طرح دیکھتا ہوں جو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔میں نہیں جانتا کہ ان دونوں میں سے کونسا دو سرے پر فوقیت لے گیا ہے۔وہ دین متین کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔اے رب! تو اس پر آسمان سے برکتیں نازل کر اور دشمنوں کے شر سے اس کو محفوظ رکھ اور جہاں کہیں وہ ہو تو اس کے ساتھ ہو اور دنیا و آخرت میں اس پر رحم کر اے ارحم الراحمین! آمین ثم آمین - تمام تعریف أَوَّلاً وَ آخِرًا وَ ظَاهِرًا وَ بَاطِنَا اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔وہی دنیا و آخرت میں میرا ولی ہے۔اس کے