مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 307
آپ کے شاگرد قرآن و حدیث اور طب پڑھنے والے آپ کے شاگر د صدہا بلکہ ہزا رہا ہیں۔کیونکہ درس قرآن میں کثرت کے ساتھ لوگ شامل ہوا کرتے تھے۔دینی علوم میں آپ کے خاص شاگردوں میں سے حضرت خلیفہ امسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ ہیں۔جن کو آپ نے خصوصیت کے ساتھ ترجمہ قرآن شریف بخاری اور مثنوی مولانا روم پڑھائی۔آپ کے طبی شاگردوں میں سے اس وقت قادیان میں مولوی قطب الدین صاحب۔مفتی فضل الرحمٰن صاحب اور عبد الرحمن صاحب کاغانی ہیں اور مولوی غلام محمد صاحب جو ۲۵ء میں فوت ہو چکے ہیں۔آپ کے رشتہ دار آپ کا فیض عام تھا۔ہندو مسلم ، سکھ، عیسائی ہزا رہا آپ کے ممنون احسان تھے ! ہیں۔آپ کی وفات کے دن قادیان کے بعض ہندو بھی روتے تھے۔ہر شخص کے ساتھ آپ حسن سلوک کرتے تھے۔مگر اپنے بھائیوں کی اولاد پر آپ بہت ہی مہربانیاں کرتے تھے۔منجملہ آپ کے بھائیوں کی اولاد کے حکیم میراحمد صاحب مہاجر قادیان میں رہتے ہیں۔واقعات زمانہ خلافت ہیں۔آپ کے زمانہ خلافت کے واقعات میں سے مفصلہ ذیل خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر (1) محلہ دار العلوم کی زمین خرید کی گئی۔(۲) مدرسه مہ تعلیم الاسلام و بورڈنگ ہاؤس کی شاندار عمارتیں تیار ہوئیں۔(۳) مسجد نور کی عمارت بنائی گئی۔