مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 308
(۴) نور ہسپتال بنا۔(۵) مدرسہ احمدیہ قائم ہوا۔(1) برہمن بڑیا کے مشہور عالم مولانا مولوی عبد الواحد صاحب سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور انکے ذریعہ سے صد ہالوگوں نے بیعت کی۔(۷) اخبار نور جاری ہوا۔(۸) اخبار الفضل جاری ہوا۔(۹) بہت سے شہروں میں احمدیوں اور غیر احمدیوں کے درمیان مباحثات ہوئے۔(10) واعظین سلسلہ نے ہندوستان کے مختلف حصوں میں تبلیغی دورے کئے۔(11) غیر احمدی حضرات نے واعظین سلسلہ کو اپنے جلسوں پر بلانا شروع کیا۔(۱۲) لنڈن میں ایک اسلامی مشن قائم ہوا۔جس کے لئے خواجہ کمال الدین صاحب اور چوہدری فتح محمد صاحب لنڈن پہنچے۔مرض الموت جب آپ گھوڑی سے گرے اور زخموں میں پیپ پڑ جانے کے سبب آپریشن ہوا۔آپ کی صحت بہت کمزور ہو گئی تھی۔خلاف عادت سردیوں میں جرابیں پہنی شروع کیں اور ہاتھ میں لمبا عصا لیکر اس پر ٹیک لگا کر چلنے لگے۔بالخصوص سیڑھیوں پر چڑھنے سے تکلیف ہوتی تھی۔ہر بیماری میں آپ نے حضرت اولو العزم محمود احمد کو اپنی جگہ نماز پڑہانے اور خطبہ پڑھنے کے واسطے مقرر فرمایا۔آخری مرض جس میں آپ کی وفات ہوئی۔اس کے متعلق ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ آپ کو مرض ٹیوبر کلوسس یعنی دق ہو گیا تھا۔بخار رہتا تھا اور تھوڑی تھوڑی کھانسی بھی تھی۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب آپ کو اپنی کو ٹھی پر لے گئے تھے اور آخر دم تک انہوں نے تیمار داری اور خدمت گذاری کا حق ادا کیا اور وہیں آپ کی وفات جمعہ کے دن تاریخ ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ ء ہوئی۔انالله وانا اليه راجعون