مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 276 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 276

وسلم سچے رسول تھے ؟ انہوں نے کہا اور تو میں جانتا نہیں۔ہاں اتنا جانتا ہوں کہ تمہاری کو ٹھی میں آکر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچے ہی معلوم ہوتے ہیں۔اس نے کہا کیسے؟ انہوں نے کہا کہ میرے پاس تین لاکھ روپیہ جمع ہے۔اسی برس کی عمر ہے۔اولاد کوئی نہیں۔لیکن پھر بھی تمہاری کو ٹھی میں آکر یہی جی چاہتا ہے کہ کچھ زمین مل جائے۔کوئی کرسی کا درجہ بڑھ جائے وغیرہ۔دنیا میں مال و دولت اور عورت وغیرہ لطف کی چیزیں ہیں لیکن حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منع کیا کہ دنیا کی محبت نہ کرو۔کسی کا مال نہ لو۔کسی کی عورت کو مت دیکھو۔زنانہ کرد۔پھر یہ کہ اپنی اولاد کے لئے بھی کوئی آمدنی کی کر مقرر نہیں کی۔سادات کو زکوۃ لینے سے بھی منع کیا۔بس اب یہ بتاؤ کہ پیغمبری سے انہوں نے خود فائدہ کونسا اٹھایا اور آرام کیا حاصل کیا؟ پھر یہ کہ اپنی اولاد کے لئے صدقہ بھی حرام کر دیا۔یہی معلوم ہوتا ہے کہ کسی نے زبردستی ہی پیغمبری کا دعویٰ کرایا ہو گا یعنی خدا تعالیٰ نے ہی پیغمبر بنایا ہو گا ورنہ خود تو کوئی فائدہ اٹھایا نہیں۔مجھے سے جب کسی نے یہ حکایت بیان کی تو میں نے سن کر کہا کہ اب ضرور ملک صاحب خان کے لڑکا بھی پیدا ہو گا۔چنانچہ ان کے لڑکا پیدا ہوا جو موجود ہے۔(۱۵/ اگست ۱۹۰۸ء) ایک پادری نے مجھ سے کہا کہ بہشت میں کھائیں گے تو پاخانہ کیوں نہ پھریں گے۔میں نے کہا کہ تو نے نو مہینے ماں کے پیٹ میں کھایا کیا وہاں پاخانہ بھی پھر تا تھا۔چپ ہو گیا۔(۱۶) اگست ۱۹۰۸ء) ایک مرتبہ ریل میں ایک انگریز ہمارے ساتھ سوار ہوا۔اس کا نام ینگسن تھا۔ایک اور منشی جمال الدین تھے۔انہوں نے اس انگریز سے میری طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ قرآن شریف خوب جانتا ہے۔وہ انگریز میرے پاس آگیا اور کہا آپ نے مَا قَتَلُوهُ وَمَا