حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 58 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 58

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود خاص دعا کرنے کا طریق میاں محمد یحیی صاحب یہ بھی روایت کرتے ہیں: ”میاں جی کے پاس حضرت مسیح موعود کے تبرکات میں پگڑی اور شلوار کرتا( قمیض) تھا۔جسے آپ نے بہت سنبھال کر رکھا ہوا تھا۔اگر خاندان میں سے کوئی خاص دعا کے لئے کہتا تو والد صاحب ان تبرکات کو پہنتے اور کسی خاموش جگہ پر التزام سے دعا کرتے۔دعا کے بعد اس کی قبولیت کا بھی بتا دیتے۔یہ تبرکات بھی 1953 ء کے احمدیوں کے خلاف فسادات میں ضائع ہو گئے جب احمدیوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔“ 7266 الیس الله بکاف عبدہ کی مہر حضرت مسیح موعود نے اپنے آخری ایام میں ایک اشتہار شائع فرمایا تھا 73 اور اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدہ (کیا اللہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں) 74 کی مہر ہر اشتہار پر لگائی تھی۔حضرت حاجی محمد موسیٰ کے پاس وہ مہر بہت عرصہ تک محفوظ رہی۔آپ کی وفات کے بعد وہ خاکسار کے والد میاں محمد یحیی صاحب کی تحویل میں آگئی۔1953ء میں بلوائیوں نے ہمارے آبائی گھر کو لوٹا، جلایا اور شدید نقصان پہنچایا تو یہ لکڑی پہ بنی ہوئی مہر بھی سامان کے ساتھ ضائع ہو گئی۔75 72 لاہور تاریخ احمدیت مر تبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب ” چار احمدیوں کی شہادت،، صفحہ 571 تا572، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کو ثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔73 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 311 تا 312، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔[حاشیہ 57 ] 74 الزمر 37 75 اریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد " حالات لاہور پر ایک طائرانہ نظر "، جلد 15 صفحہ 170 تا 171 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پر نٹ ویل پریس امر تسر [ حاشیہ 68] 58