حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 59
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود حضور کا تصنیف تحریر کرنے کا منفر داند از حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب روایت کرتے ہیں: ” میں ایک دفعہ قادیان گیا۔میں نے حضور کو کتاب تصنیف کرتے دیکھا۔حضور ایک کتاب لکھ رہے تھے۔76 حضور کے لکھنے کا طریق یہ تھا کہ صحن یا کمرہ کے دونوں طرف دوا تیں رکھی ہوتی تھیں اور ہاتھ میں کاغذ اور قلم لئے ہوتے تھے۔ایک طرف کی دوات سے روشنائی لے کر لکھتے لکھتے دوسری طرف چلے جاتے پھر اُدھر سے روشنائی لے کر اس طرف چلے جاتے۔7766 سائیکل پر حضرت مسیح موعود کا پہرہ دینا میاں محمد موسیٰ روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود جب 1908 میں لاہور تشریف لائے تو انہوں نے حضور کا سائیکل پر پہرہ دیا: ”حضرت مسیح موعود روزانہ عصر کی نماز کے بعد ایک یا دو گھوڑوں والی سواری پر گھر سے باہر تشریف لے جاتے تھے اور میں سائیکل پر ان کا پہرہ دیا کرتا تھا۔78% 76 غالباً حضرت مسیح موعود 1905 میں اپنی مشہور کتاب براہین احمدیہ پنجم لکھ رہے تھے۔77 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 311 تا 312، مطبوعہ فروری1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا [ حاشیہ 9] 178 ہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 310، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[ حاشیہ 2] 59