حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 57
ہیں: سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود علم نجوم کے بارے ایک بحث میاں محمد بیٹی صاحب ابن حاجی محمد موسیٰ صاحب روایت کرتے ہیں : ” ان کے ابا جان علم نجوم سے کافی شغف رکھتے تھے۔اس بارے میں کافی کتابیں پڑھ رکھی تھیں۔دوست احباب ان کے اس علم کی وجہ سے مشورہ کے لئے اکثر ان کے پاس آتے تھے۔اس علم کو کبھی دولت کمانے کا ذریعہ نہ بنایا۔ایک دفعہ میاں محمد موسیٰ صاحب نے اس بارہ میں حضرت مسیح موعود سے پوچھا۔آپ نے فرمایا علم نجوم مستقبل کے بارے نہیں بتا سکتا۔یہ صرف خدا کو ہی علم ہے۔حضرت مسیح موعود اپنی کتاب توضیح مرام میں ستاروں کے بارے میں تحریر کرتے اس میں کوئی شک نہیں کہ بوجہ مناسبت نوری وہ نفوس طیبہ ان روشن اور نورانی ستاروں سے تعلق رکھتے ہوں گے کہ جو آسمانوں میں پائے جاتے ہیں مگر اس تعلق کو ایسا سمجھنا چاہیے کہ جیسے زمین کا ہر یک جاندار اپنے اندر جان رکھتا ہے بلکہ ان نفوس طیبہ کو بوجہ مناسبت اپنی نورانیت اور روشنی کے جو روحانی طور پر انہیں حاصل ہے روشن ستاروں کے ساتھ ایک مجہول الکنہ تعلق ہے اور ایسا شدید تعلق ہے کہ اگر اُن نفوس طیبہ کا ان ستاروں سے الگ ہونا فرض کر لیا جائے تو پھر ان کے تمام قویٰ میں فرق پڑ جائے گا انہیں نفوس کے پوشیدہ ہاتھ کے زور سے تمام ستارے اپنے اپنے کام میں مصروف ہیں۔“71 میاں محمد موسیٰ نے حضور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پھر کبھی علم نجوم کی طرف توجہ نہ کی۔71 روحانی خزائین جلد نمبر 3, صفحہ نمبر 70 مؤلفہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود، بانی سلسلہ احمدیہ ، ناشر انٹر نیشنل لمیٹڈ اسلام آباد یو کے۔57