حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 96 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 96

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود حرف آخر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے: ے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں۔جس کی بھی پیروی کروگے ہدایت پاؤ گے۔“ (جامع بيان العلم و فضل 895) حضرت رسول اکرم صلی علیکم کی یہ بات آپ کے بروز حضرت مسیح موعود کے زمانے میں دہرائی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک بڑا ثبوت آپ کے وہ تمام صحابہ نہیں جنہوں نے احمدیت قبول کرنے کے بعد اپنی زندگیاں دین متین کی آبیاری کے لئے وقف کئے رکھیں۔اصحاب احمد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اعجازی نشانات الہیہ کے عینی شاہد ہیں۔ان کی اولادیں ہزاروں کی تعداد میں اکناف عالم میں پھیلی ہوئی ہیں اور حضور کی دعاؤں کے فیوض اور ثمرات سمیٹ رہی ہیں۔شاید ہی کوئی ایسا احمدی گھرانہ ہو جس میں حضرت مسیح موعود کے زندہ اور تابندہ نشاناتِ الہیہ کا تذکرہ موجود نہ ہو۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب احمدی ان بزرگ ہستیوں کی سیرت کے نمونے اپنی زندگیوں میں ہر آن جاری رکھیں۔میاں محمد موسیٰ صحابہ حضرت مسیح موعود کا درخشاں ستارہ ہیں۔آپ کی حضور سے والہانہ محبت، مالی قربانیاں اور احمدیت کے لئے خدمات اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اس کے علاوہ جوان بیٹی کی غیر متوقع وفات اور تین پوتوں کا دریا میں ڈوب جانا جیسے المناک حادثات میں صبر کا دامن نہ چھوڑنا اور خدا کی رضا پر راضی رہنا، ان کے اعلیٰ کردار کا خاصہ تھا۔وہ ایک عام شخص نہ تھے۔وہ اعلیٰ عزم و استقلال کے مالک تھے۔کوئی کمزور ایمان والا اس طرح کے حادثات میں راہِ راست سے بھٹک جاتا ہے۔اسی لئے وہ حضرت مسیح موعود کے ایک درخشاں ستارہ تھے۔حضرت محمد موسیٰ صاحب اپنے کارناموں اور اخلاق فاضلہ کے حسین نمونوں کی وجہ سے آج بھی زندہ جاوید ہیں۔خدا تعالیٰ ان کو جنت