حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 95 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 95

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود قادیان بہشتی مقبرہ کا نقشہ بناتے وقت میاں محمد موسیٰ صاحب نے جس جگہ کا اپنے لئے انتخاب کیا تھا۔لیکن حضور نے اسے خدا تعالیٰ کے فرمان کی وجہ سے منظور نہ کیا تھا: کوئی ذی روح نہیں جانتا کہ کس زمین میں وہ مرے گا۔“ (القرآن۔لقمان 35) جس قبر کی میاں محمد موسیٰ صاحب نے نشاندھی کی تھی وہاں ان کے آقا و مولا سیّدنا حضرت مسیح موعود کا مزارِ اقدس ہے۔95