حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 97
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی اولادوں کو بھی ان کے نقشِ قدم پر چلائے۔آمین ثم آمین۔میں وقت کے امام حضرت مسیح موعود و مہدی مہوڈ کے ان سنہری الفاظ پر ختم کرتا ہوں جو آپ نے میاں محمد موسیٰ کے بارے میں کہے۔”موسیٰ صاحب آپ نے دین کی بہت خدمت کی۔“ یہ الفاظ میاں محمد موسیٰ اور ان کے خاندان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اس طرح کے الفاظ مسیح موعود کی جماعت کے ہر احمدی کی خواہش ہے۔میں دعا گو ہوں اور بہت زیادہ پر امید کہ وہ وقت ضرور آئے گا جب خلفائے احمدیت ایسے ہی تعریفی کلمات حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب کی اولادوں کے لئے بھی کہیں گے۔میں خدا کے حضور بسجود ہوں اور شکر بجالاتا ہوں کہ اس خدائی خدمت گار۔میاں محمد موسیٰ کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے انعامات مجھ پر اور ہمارے خاندان پر بلا شک و شبہ ہر وقت نازل ہوتے رہتے ہیں۔97 97