حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 70 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 70

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود پھگواڑہ اور دہلی میں آپ کے اور آپ کے رفقاء کے سفر کے فوٹو لئے گئے۔قمر الانبیا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بھی حضور کے ہمراہ تشریف فرما تھے جو سہارنپور سے واپس ہوئے۔امر تسر میں میاں محمد موسیٰ صاحب کی طرف سے برف کا انتظام تھا جو دہلی تک قائم رہا اور وہ خود بھی دہلی تک حضور کے ہم رکاب رہے۔95 قادیان تک ریل کے اجرا کی کامیاب کوشش قادیان دارلامان جانے کے لئے احباب جماعت کو بٹالہ سے گیارہ بارہ میل کا سفر بذریعہ یکہ یا پیدل طے کرنا پڑتا تھا۔حضرت مسیح موعود بھی سفر کے لئے گھوڑے پر سواری کرتے یا پیدل جاتے۔احباب جماعت اور آنے جانے والوں کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔بارش اور سخت گرمی کے دنوں میں تولوگوں کا براحال ہو جاتا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے قادیان تک ریل کے اجراء کے لئے حضرت دادا جان میاں محمد موسیٰ صاحب کی ڈیوٹی لگائی۔96 97 میاں محمد موسیٰ نے اس کام کو بہت خوبی سے نبھایا۔ریل کا اجراء آپ کا بہت بڑا کار نامہ ہے۔آپ کی کوششیں تاریخ احمدیت میں اصحاب احمد کے ابواب میں درج ہیں۔حضرت حاجی صاحب کی زندگی کا ایک خاص واقعہ یہ بھی ہے کہ آپ نے 1915ء سے لے کر 1924 ء تک کوشش کی کہ قادیان میں ریل جاری ہو جائے۔اس کوشش میں آپ کا تقریباً بارہ تیرہ ہزار روپیہ صرف ہوا۔آپ نے اس غرض کے لئے دندوٹ کالری کی لائن کی نیلامی پر بولی دی جو بارہ میل کی لائن تھی۔ایسا ہی ایک دفعہ آگرہ کی طرف بھی 95 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 4 صفحہ 434 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیں امر تسر 96 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 9، صفحہ 544 تا 545، مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پریس امر تسر [ حاشیہ 65] 97 للاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب, صفحہ 309 تا310، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔70