حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 69 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 69

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود بزرگان میاں محمد موسیٰ صاحب، سید دلاور شاہ صاحب، حکیم محمد حسین صاحب قریشی اور ممبر ان میاں فیملی ڈپٹی میاں محمد شریف و میاں چراغ دین صاحب یہ سب لاہور کے چوٹی کے مخلصین میں سے تھے۔رضی اللہ عنھم۔91 سفر کشمیر کے دوران میاں محمد موسیٰ کی دعوت سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی 25 جون 1921ء 92 کو ڈاکٹروں کے مشورہ سے کشمیر تشریف لے گئے۔ایک جم غفیر نے بیرون قصبہ تک الوداع کہا۔حضرت اُم المومنین، حضور کی تینوں حرم اور حرم حضرت خلیفہ المسیح الاول آپ کے ہمراہ تھیں۔93 نیز حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب، حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب، حضرت حافظ روشن علی صاحب اور بعض خدام ہمر کاب تھے۔امر تسر ریلوے اسٹیشن پر جماعت کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔قافلہ ریز رو گاڑی (ڈبہ) میں سوار ہوا۔لاہور ریلوے سٹیشن پر حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب کی طرف سے دعوت کا کھانا پہنچا۔راولپنڈی تک راستہ کی جماعتوں نے استقبال کیا۔94 بٹالہ سے قادیان سفر کے دوران انتظامات 12 جولائی 1924ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بٹالہ سے دہلی تک کا سفر اختیار کیا۔حضور مع خدام قادیان سے روانہ ہو کر بٹالہ کے اسٹیشن پر پہنچے جہاں آپ کے انتظار میں خلقت کا بے پناہ اثر دھام تھا۔مختلف مقامات کی جماعتوں نے شرف ملاقات حاصل کیا اور دعاؤں کے ساتھ اپنے محبوب آقا کو الوداع کہا۔امر تسر ، بیاس، جالندھر چھاؤنی، 91 اصحاب احمد مصنفہ ملک صلاح الدین ایم اے، صفحہ 6-295 ، ناشر عبد المنان کو ثر، مطبع ضیا الاسلام پر لیس ربوہ (چناب نگر) 92 تاریخ احمدیت مؤلّفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 4، صفحہ 284, مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیس امرتسر 93 حضرت میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود پر کتاب کے اول ایڈیشن صفحہ 58 پر یہ واقعہ غیر ارادی طور پر غلط چھپ گیا تھا جس کے لئے مصنف معذرت خواہ ہے۔94 اصحاب احمد مصنفہ ملک صلاح الدین ایم اے، صفحہ 357، ناشر عبد المنان کوثر، مطبع ضیا الا سلام پر میں ربوہ (چناب نگر) 69 69