حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 71 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 71

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود بولی میں شامل ہوئے اور اس کے بعد ڈپٹی کمشنر گورداسپور اور ڈسٹرکٹ بورڈ کے پاس بھی بارہا دفعہ پہنچے اور اس لائن کے لئے سوال اُٹھایا۔بلکہ ایک انجینئر ساتھ لے کر سرنی گوبند پور تک سروے (Survey) بھی کیا اور باقاعدہ نقشہ تیار کروایا۔ایک تجویز یہ بھی کی کہ ایک کمپنی جاری ہو جس کے حصہ دار ہوں اور وہ اس ریلوے کو جاری کر دیں۔آخر جب اس قسم کی درخواست ریلوے بورڈ میں دی گئی تو جواب ملا کہ یہ منصو بہ خود ہمارے زیر تجویز ہے اور اس کا نمبر 17 مقرر کر دیا گیا ہے۔اس پر آپ نے ذاتی جد وجہد ترک کر دی۔کیونکہ آپ کا مقصد کسی منافع کا کمانا نہیں تھا بلکہ ریل جاری کروانا تھا۔چنانچہ تین سال کے بعد قادیان میں ریل جاری ہو گئی۔چنانچہ جب امر تسر سے قادیان کی جانب پہلی گاڑی چلنے لگی تو اس وقت حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے محمد موسیٰ صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آج تمہاری کوشش کامیاب ہو گئی۔“ 71