حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 53 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 53

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود ”میاں فیروز دین صاحب میاں محمد سلطان صاحب کے متبنی تھے۔58 گھٹنوں کی درد کی انہیں بہت شکایت تھی۔دو آدمی پکڑ کر ان کو اُٹھایا کرتے تھے۔حضرت صاحب سے ان کو بہت محبت تھی اور وہ حضور کے پاس روزانہ آیا کرتے تھے۔ان ایام میں امریکہ کے ایک صاحب اور میم یہاں پر آئے اور ان سے حضور نے گفتگو فرمائی۔59 حضور نے فرمایا کہ میاں فیروز دین کیا چاہتے ہو ؟ انہوں نے عرض کی کہ حضور درد بہت ہے۔آپؐ نے فرمایا۔اُٹھو! اُٹھو!! انہوں نے کہا کہ حضور کہاں اُٹھ سکتا ہوں۔لیکن حضور نے بڑی تیزی سے فرمایا کہ اُٹھو۔اُٹھو! جس پر وہ خود بخود اُٹھ کھڑے ہو گئے اور ان کی درد زائل ہو گئی۔اس کے بعد گھٹنوں کی درد اُن کو مرتے دم تک نہیں ہوئی۔وہ چار پانچ سال اس کے بعد زندہ رہے۔60% عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کے بارے حضور کا فتویٰ حاجی محمد موسیٰ صاحب نے ایک اور روایت کی: ” میں نے ایک دفعہ حضور کی خدمت میں یہ درخواست کی تھی۔چونکہ جماعت کو مال کی بڑی ضرورت ہے۔کیا عید الاضحی 61 کے دن قربانی کی بجائے روپے نہ قادیان بھجوا دیے جائیں ؟ (حضرت مسیح موعود نے) فرمایا نہیں۔شعائر اللہ کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔58 58 میاں محمد سلطان صاحب نے لاہور کا اسٹیشن بنوایا تھا اور گورنمنٹ کو کئی لاکھ روپیہ کابل چھوڑ دیا تھا۔59 تاریخ احمدیت جلد دوم صفحہ 519 مولفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے اسے بیان کیا ہے۔7 اپریل 1908 کو قادیان میں شکاگو کے ایک سیاح مسٹر جارج ٹرنر اپنی لیڈی مس بارڈون اور ایک سکاچ مین مسٹر بانسر کے ہمراہ قریباً دس بجے قادیان آئے۔مسجد مبارک کے نیچے دفاتر میں ان کو بٹھایا گیا اور چونکہ انہوں نے حضرت اقدس سے ملاقات کی درخواست کی تھی اس لئے حضرت اقدس بھی وہیں تشریف لے آئے۔60 لاہور تاریخ احمدیت مر تبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 311، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔61 عید الاضحی دس ذوالحجہ کو حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل کی یاد میں تمام عالم اسلام میں منائی جاتی ہے۔53