حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 54 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 54

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود مسیح موعود کے لئے مچھلی کا تحفہ ایک دفعہ مولوی کرم الدین صاحب مرحوم جو کہ بھڑ یار 62 متصل اٹاری کے رہنے والے تھے۔انہوں نے مچھلی پکڑ کر دی کہ یہ حضرت صاحب کی خدمت میں لے جاؤ۔میاں محمد موسیٰ صاحب وہ مچھلی حضور کی خدمت میں لے کر گئے۔حضور بہت خوش ہوئے۔63 مسیح موعود کے زیر تعمیر کمرہ کی نگرانی حاجی محمد موسیٰ صاحب روایت کرتے ہیں: ” میں ایک دفعہ قادیان گیا۔حضور کا ایک کمرہ بن رہا تھا۔اس کی نگرانی کے لئے حضور نے مجھے مقرر کیا۔ایک مرتبہ دو پہر کے بعد حضور وہاں خود تشریف لائے۔اس اثنا میں ایک معمار نے حضور کو کہا کہ فلاں مزدور نمازی نہیں۔فرمایا۔ہم نے 64" اس سے نفل نہیں پڑھوانے۔“54 مسیح موعود نے اپنی رضائی بھجوادی حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب یہ بھی روایت کرتے ہیں: ”وہ ایک دفعہ قادیان گئے اور بستر ہمراہ نہ لے کر گئے۔حضور کے خادم حافظ حامد علی صاحب نے حضور کو اطلاع دی کہ لاہور سے ایک صحابی محمد موسی کے پاس بستر نہیں 62 اٹاری کے متصل ایک گاؤں جو انڈیا کے ضلع امر تسر (پنجاب) میں واقع ہے۔63 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 311، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔64 لاہور تاریخ احمدیت مر تبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب،، صفحہ 312، مطبوعہ فروری 1966ء،ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[ حاشیہ 9] 54 54