حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 56 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 56

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود سمیت سوار ہوئے اور قریبی سڑک کا چکر کاٹ کر واپس تشریف لے آئے۔موٹر اس زمانے میں نئی نئی لاہور میں آئی تھی۔69" تبلیغ کا ایک واقعہ حاجی میاں محمد موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کی جب حضور اپنے آخری ایام میں چند دنوں کے لئے لاہور تشریف لے گئے تھے۔یہ واقعہ 1908ء ہے۔”میرے ایک چچا زاد بھائی عبد اللہ صاحب میری دکان (نیلا گنبد لاہور) پر ملازم تھے جو کہ جماعت کے بہت مخالف تھے۔آخری ایام میں جب حضور لاہور تشریف لائے تو کئی روز میں نے ان سے تقاضا کیا کہ آپ جا کر دیکھ تو آئیں مگر وہ انکار ہی کرتے چلے گئے۔آخر ایک روز میرے اصرار پر کہنے لگے کہ دہاڑی ( یومیہ مزدوری) چھوڑ کر کون جائے۔میں نے کہا کہ میں آپ کی دہاڑی نہیں کاٹتا۔آپ چلے جائیں۔وہ جب حضرت مسیح موعود کو ملنے گئے تو میں بھی گیارہ بجے وہاں گیا اور میں نے دیکھا کہ ان پر حضور کی صحبت کا بہت نیک اثر پڑا ہے۔چنانچہ ان کی حالت بدل چکی تھی اور وہ بیعت پر آمادہ تھے۔میں نے کہا کہ آپ تو اس قدر مخالف تھے ذرا ٹھہر جائیں۔اس کے بعد ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اب میں بیعت کرنے سے نہیں رک سکتا۔عصر کے بعد بھی ایسا ہی کہا اور میں ان کو روکتا رہا کہ سوچ سمجھ لو۔آخر دوسرے دن جمعہ کے وقت انہوں نے کہا کہ اب آپ چاہے روکیں میں بیعت ضرور کروں گا۔چنانچہ نماز جمعہ کے بعد انہوں نے بیعت کرلی۔69 سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 387 مطبوعہ (2008)، مولفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، نظارت نشر و اشاعت قادیان، فضل عمر پریس قادیان، انڈیا 70ل ہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب ، صفحہ 11-310، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔56