حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 55
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود ہے۔اس پر حضور نے اپنی رضائی ان کو بھیج دی۔وہ کہتے ہیں کہ اس رات میں حضور کی رضائی اوڑھ کر سویا۔“ 65 , حضرت مسیح موعود کو دبانا حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب کہتے ہیں کہ ان کو کئی دفعہ حضور کو مٹھی چاپی 66 کرنے کا موقعہ ملا۔68,67 حضور کے لیے موٹر کار کی سیر کا انتظام کرنا 1908ءکا واقعہ ہے جب حضرت مسیح موعود آخری بار لاہور تشریف لے گئے تھے۔یہ واقعہ سیرت المہدی جلد دوم مصنفہ مرزا بشیر احمد میں یوں بیان ہوا ہے۔”حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب نے ایک دن ایک موٹر کار حضور کی سواری کے واسطے کہیں سے مہیا کی اور حضرت سے اس میں سوار ہونے کی درخواست کی نیز سیدۃ النساء حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا سے بھی سوار ہونے کی خواہش کی۔چنانچہ حضور پر نور معہ سيّدة النساء حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا موٹر میں سوار ہونے کی غرض سے مکان سے اتر کر سڑک پر تشریف لائے مگر موقعہ پر پہنچ کر سیدہ نے سوار ہونے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ مجھے خوف آتا ہے مگر حضرت اقدس بعض بچوں 65 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 9، صفحہ 544 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پر نٹ ویل پر لیں امر تسر 66 تھکاوٹ دور کرنے کے لئے جسم کو دبانا۔67 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 312، مطبوعہ فروری 1966ء ،ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[حاشیہ 9] 68 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 9، صفحہ 544 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پر نٹ ویل پر میں امر تسر [ حاشیہ 60] 55