لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 286 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 286

جوڑے رکھتا ہے۔خلیفہ وقت دنیا کے جس خطہ میں بھی ہوں سب جماعت اپنا رخ اس خطے کی طرف کر لیتی ہے۔ہالینڈ کا جلسہ ہے تو سب دنیا خلیفہ وقت کی نصائح سننے کے لئے ہالینڈ کے جلسہ میں شامل ہو جاتے ہیں۔فرانس کا جلسہ ہے تو اس میں بھی سب دنیا کے احمدی ایم ٹی اے کے ذریعہ شامل ہو جاتے ہیں۔مسجدوں کا افتتاح ہو یا جو بھی خلیفہ وقت کی مصروفیات ایم ٹی اے پر نشر ہوں سب دنیا کے احمدی اپنی اپنی جگہوں پر ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر ان پروگراموں میں عملی رنگ میں شامل ہوتے ہیں۔وحدت کے اس نظارے کی کوئی مثال دنیا کی کسی بھی قوم یا مذ ہب اور ملت میں مل سکتی ہے۔ہر گز نہیں۔ان نظاروں سے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتا ہے اور دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کتنی پیاری جماعت دی ہے جس کی سوچوں ہے کا محور خلیفہ وقت کا وجود ہے۔جو اس دنیا میں رہتے ہوئے اپنی نئی دنیا بسائے بیٹھی۔۔وہ اپنے امام سے اتنی محبت کرتی ہے کہ اس کے ایک ایک لفظ کو سننے کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہے۔پس ایم ٹی اے کی نعمت سے باقاعدگی سے فائدہ اٹھاتی رہیں تاکہ آپ کی خلافت سے وابستگی میں ترقی ہوتی رہے۔ہمیشہ یادر کھیں کہ آپ جس قدر خلافت سے 286