لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 187 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 187

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 18۔08۔2016 پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ ناروے! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو رسالہ ”زینب“ کے 25 سال پورے ہونے پر اس کا خاص نمبر شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔آمین مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔اس موقع پر میں آپ کو چند نصائح کرنا چاہتا ہوں۔ہماری جماعت میں رسائل و جرائد احباب جماعت تک خلیفہ وقت کی آواز پہنچانے کے لئے شائع کئے جاتے ہیں۔نیز عقائد سکھانا، دینی معلومات بڑھانا اور جماعتی سرگرمیوں سے مطلع کرنا بھی ایک اہم مقصد ہے۔آپ کے رسالہ میں بھی یہی مقاصد مد نظر رہنے چاہئیں۔یاد رکھیں کہ آپ کے ارد گرد کا ماحول برائیوں کی دعوت دے رہا 187