لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 188 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 188

ہے۔آپ نے اسلام کی پیاری تعلیم کے ذریعہ اس دعوت کار د کرنا ہے۔مثلاً اسلام کی اہم تعلیم پر دہ ہے جو مسلمان خواتین کو دی گئی ہے کہ وہ اس کی پابندی کریں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت نے وقتاً فوقتاً جو کچھ بیان کیا ہے اس میں سے اقتباسات شائع کئے جائیں۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: " آج کل پر دہ پر حملے کئے جاتے ہیں۔لیکن یہ نہیں جانتے کہ اسلامی پردہ سے مراد زنداں نہیں، بلکہ ایک قسم کی روک ہے کہ غیر مردو عورت ایک دوسرے کو نہ دیکھ سکے، جب پردہ ہو گا، ٹھوکر سے بچیں گے۔ایک منصف مزاج کہہ سکتا ہے کہ ایسے لوگوں میں جہاں غیر مردو عورت اکٹھے بلا تامل اور بے محابا مل سکیں، سیر کریں کیونکر جذباتِ نفس سے اضطرار اٹھو کر نہ کھائیں گے۔بسا اوقات سننے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسی قومیں غیر مرد اور عورت کے ایک مکان میں تنہا رہنے کو حالا نکہ دروازہ بند ہو ، کوئی عیب نہیں سمجھتیں۔یہ گویا تہذیب ہے۔انہی بد نتائج کو روکنے کے لئے شارع اسلام نے وہ باتیں کرنے کی اجازت ہی نہ دی ، جو کسی کی ٹھو کر کا باعث ہوں۔ایسے موقع پر یہ کہہ دیا کہ جہاں اس طرح غیر محرم مردو عورت ہر دو جمع ہوں، تیسرا ان میں شیطان ہوتا ہے۔ان ناپاک نتائج پر غور کرو جو یورپ اس خلیع الرسن تعلیم سے بھگت رہا ہے۔۔۔اسلامی تعلیم کیسی پاکیزہ تعلیم ہے کہ جس نے مردو عورت کو الگ رکھ کر ٹھو کر 188