لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 186
احمدی اپنی خوشی و غمی کی خبریں خلیفہ وقت کو لکھتے ہیں۔اور اس سے اپنے دلوں میں اطمینان محسوس کرتے ہیں۔پھر خطبات اور خطابات سن کر اپنی دینی اور روحانی تربیت کا سامان کرتے ہیں۔اپنے بچوں کو نصیحت کرنی ہو تو خلیفہ وقت کے حوالے سے نصیحت ان پر خاص اثر کرتی ہے۔یہ وہ انفرادیت ہے جو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو عطا فرمائی ہے۔خدا تعالیٰ کے انعام پر شکر کرتی رہیں۔اگر آپ خود کو اور اپنی اولا د کو بھی خلافت سے جوڑے رکھیں گی تو اللہ تعالیٰ آپ سب کو بھٹکنے سے بچائے گا۔معاشرے کے بد اثرات سے محفوظ رکھے گا اور دین و دنیا کی فلاح و بہبود عطا فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو میری ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خليفة المسيح الخامس 186