لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 184 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 184

ناپاک نتائج پر غور کرو جو یورپ اس خلیج الرسن تعلیم سے بھگت رہا ہے۔۔۔اسلامی کیسی پاکیزہ تعلیم ہے کہ جس نے مردو عورت کو الگ رکھ کر ٹھو کر سے بچایا اور انسان کی زندگی حرام اور تلخ نہیں کی جس کے باعث یورپ نے آئے دن کی خانہ جنگیاں اور خود کشیاں دیکھیں۔“ ملفوظات جلد اول۔صفحہ 21-22 جدید ایڈیشن) پس اس تعلیم پر خود بھی عمل کریں اور اپنی بچیوں کو بھی اس کی پابندی کروائیں۔جب بچیاں بارہ تیرہ سال کی عمر کو پہنچیں تو انہیں حیادار لباس کی عادت ڈالیں تا کہ جیسے جیسے وہ بڑی ہوں تو پردہ کے معاملہ میں ان کے اندر کسی قسم کی جھجھک نہ ہو۔پھر آج کل کے سوشل میڈیا سے بھی بہت سی برائیاں جنم لے رہی ہیں۔نوجوان لڑکے لڑکیاں ماں باپ کے سامنے بیٹھے خاموشی سے چیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں۔پیغامات کا اور تصاویر وغیرہ کا تبادلہ ہو رہا ہوتا ہے۔نئے نئے پروگراموں میں اکاونٹ بنا لئے جاتے ہیں اور سارا سارا دن فون ، آئی پیڈ اور کمپیوٹر وغیرہ پر بیٹھ کر وقت ضائع کیا جاتا ہے۔اس سے اخلاق بگڑتے ہیں، مزاج میں چڑ چڑا پن پید اہونے لگتا ہے اور بچے دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھوں سے نکل جاتے ہیں۔ان ساری باتوں پر نظر رکھنے اور انہیں محدود کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے آپ کو ان کے لئے متبادل مصروفیات بھی سوچنا ہوں گی۔انہیں گھریلو کاموں میں مصروف کریں۔جماعتی خدمات میں شامل کریں اور 184