لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 185 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 185

ایسی مصروفیات بنائیں جو ان کے لئے اور معاشرہ کے لئے مثبت اور مفید ہوں۔یہ بڑی اہم ذمہ داری ہے جسے احمدی مستورات نے بجالانا ہے۔تربیت اولاد بہت اہم کام ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔اس میں والدہ پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو رضائے باری تعالیٰ کی ان راہوں پر چلائے جو انہیں جنت میں لے جائیں۔اسی طرح ایک اور موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نصیحت فرمائی کہ جب تمہارے بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز پڑھنے کی تاکید کرو اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز نہ پڑھنے پر ان پر سختی کرو۔پس تربیت اولا د پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔بچوں کو نیک نمونہ پیش کریں اور انہیں نیک باتوں کی نصیحت کرتی رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے ان کے حق میں دعائیں کرتی رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: بچوں کے لئے سوز دل سے دعا کرنے کو ایک حزب ٹھہرا لیں۔اس لئے کہ والدین کی دعا کو بچوں کے حق میں خاص قبول بخشا گیا ہے۔(ملفوظات جلد اول صفحہ 562) خلافت کے ساتھ وابستگی کے مضمون کو بھی ہمیشہ یاد رکھیں۔آپ خوش قسمت ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اس نعمت کی بدولت آپ کو ایک ہاتھ پر متحد کیا ہوا ہے۔جماعت اور خلیفہ وقت کے مابین محبت اور اخوت کا رشتہ پیدا کیا ہے۔سب دنیا کے 185