لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 138 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 138

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 22۔03۔2013 پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ و ناصرات السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمد للہ کہ لجنہ اماء اللہ پاکستان کو امسال بھی اپنی علمی ریلی منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اس سلسلہ میں محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ پاکستان نے مجھ سے پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔اس موقع پر میں آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ذیلی تنظیموں کے وقتاً فوقتاً جو پروگرام ہوتے ہیں وہ خاص مقاصد کے لئے ہوتے ہیں۔علمی ریلی کا مقصد علم کی چاٹ لگانا ہے۔اگر یہ مقصد حاصل ہو جائے تو گویا آپ کو علمی ترقی کا راہنما اصول میسر آگیا۔اس لئے اپنے علم کو وسعت دینے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کو پڑھیں۔آپ کی کتابیں روحانی علوم کا خزانہ ہیں 138