لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 139
اور آپ کی اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی ا یکم سے غیر معمولی محبت کی عکاس ہیں۔آپ کی کتابوں میں اسلام احمدیت کی حقانیت اور دفاع کے دلائل ملتے ہیں اور ان کے مطالعہ سے اسلام اور احمدیت پر ہونے والے اعتراضات کے جواب دینے کے لئے طاقت اور شجاعت پیدا ہوتی ہے۔یہ کتابیں زبان دانی کے اعتبار سے بھی بہترین استاد ہیں۔اسی طرح جنہیں نظمیں پڑھنے کا شوق ہے وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام کو پڑھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس زمانہ کے نبی اور امام ہیں۔نبی کا کام اللہ تعالیٰ اور اس کے بندے کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔آپ نے بھی اپنی کتابوں میں ہستی باری تعالیٰ کے دلائل بیان فرمائے ہیں اور قبولیت دعا اور تائید الہی کے بے شمار ایمان افروز واقعات قلمبند فرمائے ہیں۔آپ نے اپنی تمام کتا ہیں اللہ تعالیٰ کی خاص تائید سے لکھی ہیں جیسا کہ آپ فرماتے ہیں: ”میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے۔جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے۔“(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد سوم صفحہ 403) 139