لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 137
میں مبتلا ہونا، نوجوان لڑکیوں کا اپنے ہم عمر لڑکوں سے چیٹنگ (Chatting) کرنا وغیرہ ایسی برائیاں ہیں جن سے بچنے کے لئے خود بھی کوشش کریں اور اپنی بچیوں کی اس پہلو سے نگرانی کرتی رہیں۔اپنے خیالات اور سوچوں کو پاکیزہ بنائیں۔میرے خطبات اور تقاریر کو سنیں۔اور ان نصائح کو بچوں سے سوال و جواب کی شکل میں سن کر انہیں ذہن نشین کروائیں۔انہیں ایم ٹی اے کی طرف راغب کریں۔خود بھی نمازیں پڑھیں اور بچوں کو بھی پڑھائیں۔پس ان باتوں کو یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے اپنی دینی حالتوں کو بہتر بنانے کی طرف خاص دھیان دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ماحول کی آلودگیوں سے بچائے اور ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خليفة المسيح الخامس 137