لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 2 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 2

احکام سے روشناس کروائیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا جذبہ اور قرآن مجید کے احکام پر چلنے کی خواہش اس شدت کے ساتھ ان کے دلوں میں پیدا کر دیں کہ بڑے سے بڑا شیطانی حملہ ان کے دلوں کے گرد کھینچی ہوئی حصار کو توڑ نہ سکے تو پھر یہ یقین رکھیں کہ آپ فلاح پا گئیں اور کامیاب ہو گئیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " فرماتے ہیں:۔” آپ کو یہ امر خوب یاد رکھنا چاہئے کہ وہ بچے جو آپ کی گودوں میں پلے ہیں ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت سمندر کی طرح موجزن ہو اور وہ اسلام کی خاطر ہر وقت ہر قربانی کرنے کے لئے تیار رہیں۔بعض ماحول ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جہاں ماں بچے کو کپڑے پہناتے ہوئے دعا کرنے کی بجائے کو سنے دے رہی ہوتی ہے۔یہ بری بات ہے۔یہ ایک ایسا وقت ہوتا ہے کہ نہ آپ کا کوئی پیسہ خرچ ہوتا ہے اور نہ آپ کو کوئی اور تکلیف ہوتی ہے۔آپ کو کپڑے پہنانے میں دومنٹ، پانچ منٹ یا دس منٹ لگتے ہیں۔یہ دو منٹ، پانچ منٹ یا دس منٹ آپ اپنے بچوں کے لئے دعائیں کرنے میں صرف کریں۔آپ بچے کو کپڑے بھی پہناتی جائیں اور ساتھ ساتھ یہ دعائیں بھی کرتی جائیں کہ اللہ تعالیٰ اسے نیک بنائے۔اسلام کا خادم بنائے۔اسے اپنی محبت دے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے۔ان کے علاوہ ہزاروں اور دعائیں ہیں جو آپ اپنے بچوں کے لئے کر سکتی ہیں۔2