لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 3
الله اللہ تعالیٰ آپ کے جذبہ کو دیکھ کر آپ کی دعاؤں کو بھی قبول کرے گا اور آپ کی اولاد آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہو گی۔وہ محمد رسول اللہ صلی لی کم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہو گی۔غرض بچوں کے لئے بہت دعا کریں اور ان کی تربیت کا بڑا خیال رکھیں۔“ (المصابیح صفحہ 15-17) سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔پس خود نیک بنو اور اپنی اولاد کے لئے ایک عمدہ نمونہ نیکی اور تقویٰ کا ہو جاؤ اور اس کو متقی اور دیندار بنانے کے لئے سعی اور دعا کرو۔جس قدر کوشش تم ان کے لئے مال جمع کرنے کی کرتے ہو اسی قدر کوشش اس امر میں کرو۔۔۔پس وہ کام کرو جو اولاد کے لئے بہترین نمونہ اور سبق ہو اور اس کے لئے ضروری ہے کہ سب سے اوّل خود اپنی اصلاح کرو۔اگر تم اعلی درجہ کے متقی اور پر ہیز گار بن جاؤ گے اور خد اتعالیٰ کو راضی کر لو گے تو یقین کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری اولاد کے ساتھ بھی اچھا معاملہ کرے گا۔۔۔پس اس مقصد کو حاصل کرو۔اولاد کے لئے ہمیشہ اس کی نیکی کی خواہش کرو۔“ (ملفوظات جلد چہارم صفحہ 445 444) پس قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا۔(سورہ تحریم: آیت 7) کے قرآنی فرمان کے مطابق ہر احمد کی خاتون اور ہر ممبر لجنہ اماءاللہ کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولا دوں کو دنیا پرستی کی آگ سے محفوظ رکھتے ہوئے سچا مسلمان بنائیں۔3